سلامتی کونسل کی قرادادوں پرعمل نہ ہونے کی قیمت کشمیریوں نے اپنے خون سے اداکی:ڈاکٹر ملیحہ لودھی(maleeha lodhi)

maleeha lodhi

ملیحہ لودھی(maleeha lodhi) کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کی قرادادوں پر عملدرآمد نہ ہونے کی قیمت کشمیریوں کی نسلیں اپنے خون سے ادا کر رہی ہیں۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں سلامتی کونسل کی کارکردگی پر مباحثے سے خطاب میں مستقل مندوب کا کہنا تھا
کہ ‎سلامتی کونسل کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں بشمول جبری گرفتاریاں اور مظاہرین پر
پیلٹ گنز کے استعمال کو بھی رکوانا ہوگا۔‎سلامتی کونسل کرفیو ختم کروانے میں کردار ادا کرے۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی میں سلامتی کونسل کی کارکردگی پر مباحثے سے خطاب میں کہا کہ
اقوام متحدہ قراردادوں پر عدم عملدر آمد کی قیمت کشمیریوں نے اپنے خون سے ادا کی‘انہوں نے
کہا کہ حالیہ بھارتی غیر قانونی اقدام سے کشمیر میں جبر میں اضافہ ہوا ہے. واضح رہے کہ چند
روز قبل اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی(maleeha lodhi) نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری
جنرل انتونیو گوترس سے ملاقات کی تھی جس میں مقبوضہ کشمیر پر گفتگو کی گئی‘ ملاقات میں
مقبوضہ کشمیر میں بدتر صورتحال سے نمٹنے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا تھا.

ملیحہ لودھی(maleeha lodhi) کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے اقدامات نے سنگین انسانی بحران کو
جنم دیا ہے اور وہاں کی صورتحال مسلسل بگڑتی جارہی ہے، کرفیو کے باعث مقبوضہ وادی میں معمولات زندگی
مفلوج ہیں، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاﺅن جاری ہے.

بنگلا دیش بنا، کل سندھو دیس اور سرائیکی دیس بھی بن سکتا ہے،بلاول بھٹو زرداری(bilawal bhutto zardari)

ملیحہ لودھی نے سیکرٹری جنرل کو باورکروایا تھا کہ گزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب
سے غیر قانونی اقدام سے پیدا ہونے والا سنگین سیاسی اور انسانیت سوز بحران بین الاقوامی امن و
سلامتی کے لئے خطرہ ہے، بھارت کی جانب سے کشمیر میں جاری مظالم پر پاکستان خاموش نہیں
رہے گا کیوں کہ بھارتی اقدامات عالمی اقدامات کی خلاف ورزی ہے. گزشتہ روز سلامتی کونسل میں
افغانستان پر مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب نے کہا تھا کہ مذاکراتی عمل کو لگے
حالیہ دھچکے سے امن کی کوششوں میں کمی نہیں آنی چاہیئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں