لکڑی سے بنا انوکھا لیپ ٹاپ(laptop) سستا ہونے کے ساتھ ساتھ پائیدار ی بھی

laptop

اسمارٹ فون اور لیپ ٹاپ(laptop) بنانے والی کمپنیاں ہر سال نت نئے ماڈل پیش کرکے لوگوں کو لبھاتی ہیں اور
صارفین کی جیبیں خالی کرتی رہتی ہیں۔ لیکن اسی خامی کو محسوس کرتے ہوئے پیرو کی ایک کمپنی
نے لکڑی سے بنا ایک کم خرچ لیپ ٹاپ بنایا ہے جو باآسانی 10 سے 15 برس تک چل سکتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اب انہوں ںے بہت ہی انوکھا لکڑی سے بنا لیپ ٹاپ(laptop) تیار کیا ہے۔ صارفین بھی ہمیشہ
ایسیی ہی پراڈکٹ کی تاک میں رہتے ہیں جو کہ پائیدار ہونے کے علاوہ خوب صورت بھی ہو۔ کیونکہ
ایک تو انہیں اپنے اسٹیٹس اور دوسرا نئے ڈیزائن کا بڑا شوق رہتا ہے۔ہر نیا اآنے والا ماڈل اپنے پاس
رکھنا بھی ہر دوسرے بندے کی خواہش ہوتی ہے لہٰذا وہ ہمیشہ نئے برانڈ کا نیا ماڈل لینا پسند کرتے ہیں۔

ایپل(apple) نے آئی فون 11 کے مختلف ماڈلز متعارف کروا دیےاورساتھ ایپل واچ سیریز 5 لانچ کر دی

لیپ ٹاپ(laptop) کا پورا سرکٹ کچھ ایسا ہے کہ اس میں کوئی بھی پرزہ نکالا اور لگایا جاسکتا ہے جس
سے لیپ ٹاپ کی عمر بڑھ جاتی ہے اور وقت کے ساتھ اپ گریڈ ہوکر 15 سال تک آپ کی تمام
ضروریات پوری کرسکتا ہے۔ واوا لیپ ٹاپ سے وابستہ ایک انجینیئر نے کہا کہ پرائمری کے
طالبعلم اس لیپ ٹاپ(laptop) کا ورژن تھری استعمال کرسکتے ہیں اور سیکنڈری جماعت میں ورژن فور
استعمال کرتے ہوئے اسے یونیورسٹی تک اپ گریڈ کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ پیرو کی
زبان میں واوا کسی بچے کو کہتے ہیں۔

تاہم اب تک اسے پیرو سے باہر فروخت کرنے کے متعلق کمپنی نے کچھ نہیں بتایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں