شاہ محمود قریشی(shah mahmood qureshi) نے کہا نریندر مودی میں ہمت ہے تو سری نگر میں جلسہ کرکے دکھائے

shah mahmood qureshi

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی(shah mahmood qureshi) نے یورپی یونین کے انسانی حقوق کے فوکل پرسن
سے رابطہ کیا اور انہیں مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم اور کشمیریوں
کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔

شاہ محمود قریشی(shah mahmood qureshi)نے کہا گزشتہ 34 دنوں سے وادی میں مسلسل کرفیو سے روزمرہ معمولات زندگی
مفلوج ہوگئے ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی(shah mahmood qureshi) کا کہنا ہے کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے علاقائی امن واستحکام
خطرات سے دوچار ہوگیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مسئلہ کشمیر پر یورپی یونین کے موقف کو سراہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش رہی کہ ہم مسئلہ کشمیر کو پھر سے دنیا میں اجاگر کریں، سلامتی
کونسل میں 54سال بعد مسئلہ کشمیر کو اٹھایا گیا، بھارت سیکیورٹی کونسل اجلاس میں جتنی
رکاوٹ ڈال سکتا تھا وہ ڈالی، امریکا،روس ،فرانس ،برطانیہ لچک نہ دکھاتے تو اجلاس نہیں
ہوسکتا تھا. وزیر خارجہ نے کہا مسئلے پرسیکیورٹی کونسل کا اجلاس کشمیریوں کے لئے
حوصلہ افزا ہے ، سلامتی کونسل اجلاس کیلئے بھارت نے بے شمار رکاوٹیں کھڑی کیں،
اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل ہونا ہے.

نو ڈیل، نو کمپرومائز کی پالیسی کے تحت احتساب کا عمل جاری رہے گا،وزیراعظم عمران خان (pm imran khan)

شاہ محمود قریشی(shah mahmood qureshi) نے کہا کہ پاکستان کے نظریے پر ایک بار پھر مہر لگ گئی ہے ،
اوآئی سی کے فورم کو آج متحرک کرنا آسان نہیں ہے، فلسطین کے مسئلے پراوآئی
سی میں یکسوئی دکھائی نہیں دے رہی ، جی سی سی میں بھی اس وقت سنگین اختلافات ہیں،
اوآئی سی ممالک میں کس نوعیت کے اختلافات ہیں، تفصیل میں نہیں جانا چاہتا. انہوں نے
مزید کہا کہ اس صورتحال کے باوجود پاکستان نے او آئی سی کو متحرک کیا ہے، اوآئی
سی نے مقبوضہ کشمیر سے کرفیو فی الفور اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے.

وزیرخارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نمازجمعہ کی اجازت نہیں، یوم عاشور پر
جلوس پر پابندی تھی، مقبوضہ کشمیر میں امام بارگاہوں پر حملے کئے گئے ، مسئلہ
کشمیر بھارتی مخالفت کے باوجود آج یورپی یونین کے ایجنڈے پر ہے. شاہ محمود قریشی
نے کہا نریندر مودی میں ہمت ہے تو سری نگر میں جلسہ کرکے دکھائے ،مودی کرفیو
ہٹائے،کشمیر ی قیادت کو رہا کرے ،جلسے میں ان کی رائے لے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں