ایشین بریڈ مین ظہیر عباس(zaheer abbas) کا سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دے دیا

zaheer abbas

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس(zaheer abbas) کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو صرف ٹی ٹوئنٹی
اور ون ڈے کپتان بنانے کا فیصلہ درست ہے ۔ سرفراز کو ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی چھوڑ دینی
چاہیے۔ پیر کو کراچی میں ایک بیان میں ایشین بریڈ مین نے کہا کہ موجودہ دور میں تینوں
فارمیٹ کی کپتانی مشکل ہے ۔ سرفراز احمد کی جگہ بابر اعظم کو ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی
دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مصباح الحق کی دوہری ذمہ داری ان کے اختیارات کو بہت
زیادہ کر نے کے مترادف ہے۔ مصباح ایک طرح سے بورڈ کے چیئرمین بن گئے ہیں۔

باکسر محمد وسیم(Muhammad Waseem) کی شایان شان پذیرائی نہ ہونے پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم خاصے دلبرداشتہ

مصباح کو تین برس تک ذمہ داری سونپنا سمجھ سے بالا تر ہے۔ عہدوں کی معیاد دو برس ہونی چاہیے ۔
کارکردگی کی بنیاد پر معیاد میں توسیع ہوتی رہے تو کوئی مضائقہ نہیں۔ ظہیر عباس(zaheer abbas) نے کہا کہ ٹیسٹ
کرکٹ سے جلد ریٹائرمنٹ پر پی سی بی سخت قوانین بنائے۔ ٹیسٹ کرکٹ کی فیس میں اضافہ کیا
جائے تاکہ ٹیسٹ کھیلنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ نئے ڈومسٹک کرکٹ سسٹم سے
امید ہے اچھے نتائج ہیں ۔ نئے نظام سے کھلاڑی متاثر ہوں گے، ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں بند کر دینے
سے کھلاڑیوں کی ملازمتیں ختم ہوگئ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں