شارجہ(sharjah) میں غیر قانونی ٹیکسی چلانے والوں کو 5000 ہزار درہم کا جرمانہ ہو گا

sharjah

روڈز اتھارٹی کے ڈائریکٹر عبدالعزیز الجروان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ریاست میں لوگوں کو
اپنی ذاتی اور کمپنیوں کی گاڑیوں میں بٹھا کر انہیں منزل تک پہنچانے کے بدلے میں پیسے وصول
کرنے والوں کے خلاف آپریشن شروع ہو چکا ہے۔ رواں سال اگست کے وسط تک اس ٹریفک جُرم
کے ارتکاب پر 10,191 افراد کو جرمانے عائد کیے گئے ہیں جس کے باعث اتھارٹی کو پانچ کروڑ
درہم کی بھاری آمدنی وصول ہوئی ہے۔

شارجہ(sharjah) روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص
غیر قانونی ٹیکسی چلاتا ہے تو اسے جرمانے کی مد میں پانچ ہزار درہم کا جرمانہ عائد کیا
جائے گا جبکہ اگر دُوسری بار وہ یہی حرکت دُہراتا ہوا پایا گیا تو یہ جرمانہ دُگنا یعنی 10 ہزار درہم
کر دیا جائے گا۔جبکہ تیسری بار خلاف ورزی کی صورت میں ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

افغانستان(afghanistan) دھماکے میں 24 افراد جاں بحق اور 30 زخمی

لوگوں کی جانب سے اپنی ذاتی گاڑیوں کو ٹیکسی سروس کے طور پر استعمال کرنے کے باعث
رجسٹرڈ ٹیکسیاں چلانے والوں کی آمدنی میں بہت کمی واقع ہوئی ہے۔غیر قانونی ٹیکسی سروسز
کو روکنے کی خاطر 39 افسران پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ جو اس کام میں ملوث
افراد کو موقع پر مسافروں کو لے جاتے ہوئے پکڑتے ہیں۔ صرف عید الاضحی کے موقع پر
ہی شارجہ(sharjah) میں 259 افراد کو اس خلاف ورزی پر جرمانے عائد کیے گئے۔

یہ غیر قانونی کام زیادہ تر صنعتی علاقوں، کارکنوں کی رہائش گاہوں اور شاپنگ سنٹرز کے
قریب ہو رہا ہے جس میں زیادہ تر ایشیائی باشندے ملوث ہیں۔۔کرنل الجروان نے عوام سے
اپیل کی کہ اگر وہ کسی شخص کو غیر قانونی طور پر ٹیکسی چلاتے دیکھیں تو اس کے
خلاف اتھارٹی کے کال سنٹر کے نمبر 600525252 پر اطلاع دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں