ٹویوٹا(toyota) کرولا گاڑی بنانے والی کمپنی نے اپنا پلانٹ بند کردیا

toyota

پاکستان میں ٹویوٹا(toyota) کی گاڑیاں بنانے والی انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے مانگ میں کمی کی وجہ سے ستمبر
کے باقی دنوں میں اپنی پیداوار کو بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ‘نان پروڈکشن ڈیز’ (این پی ڈیز)
یا غیر پیداواری ایام کو 15 کردیا۔

انڈس موٹرز کے ایک عہد دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کمپنی کو پہلے ہی جولائی میں
8 این پی ڈیز اور اگست میں 11 سے 12 این پی ڈیز کا سامنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متعدد انجن کی صلاحیت والی گاڑیوں پر لگنے والی 2.5 سے 7.5 فیصد تک کی فیڈرل
ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی)، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی جبکہ درآمد شدہ پارٹس اور
خام مال پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی اور شرح سود میں اضافے سے ان کی گاڑیوں کی قیمت مارکیٹ سے
کہیں زیادہ ہوگئی ہے جبکہ ستمبر کے لیے ‘آدھے سے زائد ماہ تعطیل کا ہے۔

انکم ٹیکس(income tax) ریٹرن ایپ تنخواہ دارطبقے کیلئے ایف بی آر کی آسان ایپ

ذرائع کا کہنا تھا کہ ‘آئی ایم سی پلانٹ اور ملک بھر میں اس کے ڈیلر شپ کے نیٹ ورک میں 3 ہزار
سے زائد غیر فروخت شدہ گاڑیاں جمع ہوگئی ہیں، ستمبر میں یہ پلانٹ اپنی 50 فیصد صلاحیت پر کام کر رہا تھا۔

دریں اثنا ٹویوٹا(toyota) نے بھی ڈان کو تصدیق کی کہ آئی ایم سی کی پیداوار 20 ستمبر سے 30 ستمبر تک بند رہے گی۔

ٹویوٹا(toyota) کرولا جولائی اور اگست کے درمیان بالترتیب 5 ہزار 308 اور 3 ہزار 708 یونٹس فروخت
ہوئیں جبکہ گزشتہ سال ان ہی مہینوں میں یہ 8 ہزار 804 اور 8 ہزار 770 یونٹس فروخت ہوئی تھیں
جس سے اس فروخت میں 40 اور 57 فیصد کمی ظاہر ہوتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں