پاکستان اور سری لنکا(pakistan vs sri lanka) کے درمیان دوسرے ایک روز میچ کے شیڈول میں نظر ثانی

pakistan vs sri lanka

پاکستان اور سری لنکا(pakistan vs sri lanka) کے درمیان دوسرے ایک روز میچ کے شیڈول میں نظر ثانی کر دی گئی ہے،
دونوں ٹیموں کے درمیان اب 29 ستمبر کی بجائے 30 ستمبر بروز پیر کو کھیلا جائے گا۔

پی سی بی ترجمان نے بتایا کہ بارش رکنے کے بعد گراﺅنڈ سٹاف کی جانب سے انسپیکشن کے بعد
میچ ریفری فیصلہ کریں گے کہ میچ ہو سکتا ہے لیکن بارش رکنے کے باوجود گراﺅنڈ کی آﺅٹ فیلڈ گیلی
ہونے کے باعث میچ منسوخ کر دیا گیا۔پی سی بی نے مزید بارشوں اور گراﺅنڈ کی موجودہ صورتحال
دیکھتے ہوئے دوسرے مقابلے کا شیڈول تبدیل کردیا ہے۔

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا(Sania Mirza) 26 کلووزن کم کرلیا،ویڈیو وائرل ہوگئی

پاکستان کرکٹ بورڈ اور سری لنکا(pakistan vs sri lanka) کرکٹ نے باہمی مشاورت کے بعد گراؤنڈ سٹاف کو آئندہ میچ کے لیے
سازگار آؤٹ فیلڈ تیار کرنے کے لیے وقت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جمعہ سمیت رواں ہونے والی
بارشوں کے باعث سٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ گیلی ہے جس کو میچ کے لیے ساز گار بنانے کے لیے گراؤنڈ سٹاف
کو کم از کم دو روز درکار ہیں، پیر کو ری شیڈول کیے گئے میچ کی ٹکٹیں آن لائن اور ٹی سی ایس کے
مخصوص کاؤنٹر پر دستیاب ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں