شوبز(showbiz) شخصیات نے وزیر اعظم عمران خان کے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں خطاب کو سراہتےہوے سوشل میڈیا پر پیغامات اور ویڈیوز جاری کردیں

showbiz

شوبز(showbiz) شخصیات نے وزیر اعظم عمران خان کے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں خطاب پر انہیں بہترین لیڈر قرار دے دیا۔
پاکستان کی نامور شوبز(showbiz) شخصیات نے وزیر اعظم عمران خان کے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں خطاب کو سراہتے
سوشل میڈیا پر پیغامات اور ویڈیوز جاری کردیں۔ اس سلسلے میں اداکارہ ریما نے ان کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے
ہوئے کہا کہ وہ ایک سیاست دان ہی نہیں بلکہ سچے لیڈر بھی ہیں ۔

قندیل بلوچ(qandeel baloch) قتل کیس کافیصلہ تین سال بعد آگیا،بھائی محمد وسیم کو عمرقید

نیلم منیر نے کہا کہ انہوں نے کشمیر کے حق اور بھارت کے خلاف آواز اٹھا کر ایک بہادر قوم کے لیڈر ہونے
کا ثبوت دیا ہے۔ اداکار ہمایوں سعید اور شان شاہد نے کہا کہ عمران خان کا امت مسلمہ کے لئے جذبہ قابل دید تھا
اور ہمیں اپنے وزیر اعظم پر فخر ہے ۔ اداکار فرحان سعید نے کہا کہ ان کو اپنے ووٹ کے درست استعمال پر
خوشی محسوس ہورہی ہے اور ہمارے ملک کو ایسے ہی لیڈرکا انتظار تھا۔ اداکارہ ماہرہ خان ، مہوش حیات اور
ارمنیہ خان نے وزیراعظم کے خطاب کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عمران خان پر فخر ہے۔
اداکارحمزہ علی عباسی نے کہا کہ عمران خان نے اپنے خطاب سے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کشمیر
کے ساتھ ہی نہیں تمام اسلامی ممالک کے ساتھ کھڑا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں