سنچریوں کے ریکارڈ میں بابر اعظم(babar azam) نے بھارتی کپتان کو پیچھے چھوڑ دیا

babar azam

گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں بابراعظم(babar azam) نے
سینچری داغ ڈالی جس کے ساتھ ہی وہ تیز ترین 11 سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں کی
فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم میں بابر اعظم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 105 گیندوں پر 4 چھکوں اور
8 چوکوں کی مدد سے 115 رنز بنائے۔

اس اننگز کے ساتھ ہی بابر اعظم(babar azam) تیز ترین 11 ویں سنچری بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست
میں تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں اور انہوں نے بھارتی کپتان سے یہ ریکارڈ چھین لیا ہے۔
ویرات کوہلی نے 82ویں اننگز میں 11ویں سنچری کا اعزاز حاصل کیا تھا اور تیز ترین 11
سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود تھے۔

تمام کھلاڑیوں کے بھی اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی تقریر پر ٹویٹ(twitter)

البتہ اب بابر نے انہیں اس اعزاز سے محروم کردیا، انہوں نے کیریئر کی 71ویں اننگز میں
یہ اعزاز حاصل کیا۔

ون ڈے کرکٹ میں سب سے کم اننگز کھیل کر 11 سنچریاں بنانے کا اعزاز سابق مایہ
جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملا کے پاس ہے جنہوں نے 64 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا
جبکہ 65اننگز کھیل کر 11 سنچریاں بنانے والے ان کے ہم وطن وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک
فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں