ویوو نے پاکستان میں مشہور اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ(fahad mustafa) کو اپناپہلا برانڈ ایمبیسڈر بنانے کا اعلان

fahad mustafa

سمارٹ فون بنانے والی عالمی ٹیکنالوجی کمپنی اور موبائل آرٹیفشل انٹیلی جنس و 5G ٹیکنالوجی کی دوڑ میں
سب سے نمایاں ویوو نے پاکستان میں مشہور اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ(fahad mustafa) کو اپناپہلا برانڈ ایمبیسڈر بنانے
کا اعلان کر دیا۔ ویوو جو کہ اپنی جدت سے بھرپور ڈیوائسز کی وجہ سے نوجوانوں میں بے حد مقبول ہے،
فہد مصطفیٰ کےکردار سے کافی مماثلت رکھتی ہے۔
جلد ہی فہد مصطفیٰ(fahad mustafa) ویوو کی مارکیٹنگ مہم اور ٹی وی کمرشل میں نظر آئیں گے۔

زندگی کے تلخ تجربات سے مایوس نہیں ہوتی:مایا علی(maya ali)

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فہد کا کہنا تھا کہ ” ویووایک ایسا برانڈ ہے جس نے اپنی جدت کی بدولت
بہت جلد پوری دنیا میں اپنا مقام بنا لیا ہے اور مجھے اس بات کی بہت خوشی ہے کہ میں پاکستان میں ان
کے ساتھ اس سفر کا حصہ بنا ہوں۔”
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ویوو کی جانب سے اس شراکت کا اعلان ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب جلد ہی
کمپنی پاکستان میں اپنا نیا فلیگ شپ فون V17 Pro لانچ کرنے جارہی ہی جس میں پہلی بار 32 میگا
پکزل ڈول سیلفی کیمرہ استعمال کیا گیا ہے اور اس میں کل 6 کیمرے نصب ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں