خشکی پر زندہ رہنے والی مچھلی(Fish)

Fish

آپ کسی سے سوال کرکے دیکھیں کہ کیا مچھلی(Fish) پانی کے بغیر زندہ رہ سکتی ہے تو اس کا جواب نفی میں ہو گا
کیونکہ سب جانتے ہیں کہ پانی آبی جانور ہے اور اس نے تالاب،دریااور سمندر میں ہی زندہ رہنا ہے۔

یہ جیسے ہی خشکی پر آئے گی تو فوراً مر جائے گی مگر ایک مچھلی ایسی بھی سامنے آئی ہے
جو کہ خشکی پر زندہ رہ سکتی ہے۔ایسی مچھلی(Fish) امریکہ کی ریاست میں سامنے آئی ہے مگر
امریکی ریاست چاہتی ہے کہ اس مچھلی کو فوراً مار دیا جائے۔ناردرن اسنیک ہیڈ نامی یہ مچھلی
گزشتہ دنوں جارجیا کی گوینیٹ کاؤنٹی کے تالاب میں پکڑی گئی تھی اور یہ پہلی بار تھا جب اس
ریاست کے پانیوں میں اس نسل کی مچھلی نظر آئی۔

جارجیا ڈیپارٹمنٹ آف نیچرل ریسورسز کے وائلڈ لائف ریسورسز ڈویژن کی کوشش ہے کہ اب اس
مچھلی(Fish) کو جارجیا میں پھیلنے سے روکا جائے۔ادارے کے مطابق یہ لمبی اور پتلی مچھلی پانی کے
اندر مختلف جانداروں کے لیے خطرناک ہوتی ہے یا ان کو بے دخل کردیتی ہے کیونکہ اس مچھلی
کی افزائش نسل اتنی تیزی ہوتی ہے کہ وہ پانیوں کے اندر غذائی اور ماحولیاتی سسٹم کو مستقل
طور پر بدل دیتی ہے۔

فیس بک(facebook) کی جانب سے اسمارٹ فونز کے خاتمے کے لیے ایک خفیہ منصوبے پر کام

یہ مچھلی(Fish) بنیادی طور پر مشرقی ایشیا سے تعلق رکھتی ہے اور 2002 میں امریکا کے
یو ایس فش اینڈ وائلڈ لائف سروس نے اسے جنگلی حیات کے لیے خطرناک جانداروں
کی فہرست میں شامل کیا تھا۔تیز دھار والے دانتوں کی مالک یہ مچھلی ہوا میں سانس لے
سکتی ہے اور اس کے گلپھڑے پھیپھڑوں سے ملتے جلتے ہوتے ہیں جو اسے زمین کے
چھوٹے حصوں پر گھومنے میں مدد دیتے ہیں، جس کی بدولت وہ ایک تالاب یا ندی وغیرہ
سے دوسرے تک پہنچ جاتی ہے۔درحقیقت یہ مچھلی پانی سے باہر 4 دن تک زندہ رہ سکتی
ہے بس فضا میں نمی ہونی چاہیے جبکہ قحط کے دوران وہ کیچڑ میں طویل عرصے تک زندہ رہ سکتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں