الطاف حُسین(altaf hussain) کو عدالت کے جج نے سخت شرائط پرضمانت میں توسیع دے دی

altaf hussain

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی قائد الطاف حُسین(altaf hussain) کو لندن کی عدالت نے
منی لانڈرنگ مقدمے میں ضمانت میں توسیع دے دی ہے۔ متحدہ بانی کو
چند روز قبل لندن پولیس نے باقاعدہ گرفتار کیا تھا جس کے بعد انہیں ضمانت
پر رہائی مِلی ۔ مقدمے کی پہلی پیشی کے موقع پر الطاف حُسین(altaf hussain) کے وکیل
کی جانب سے ضمانت میں توسیع کی درخواست دی گئی۔

کسان(farmer) نے کدو میں سوراخ کر کے اسے کشتی بنا لی

جس پر عدالت نے فیصلہ سُناتے ہوئے ضمانت کی مُدت میں توسیع کر دی ہے۔
تاہم یہ توسیع سخت شرائط پر دی گئی ہے۔ عدالت کی جانب سے بانی ایم کیو ایم
کو سیاسی بیانات دینے پر پابندی عائد کی ہے۔ جبکہ اُن کی نقل و حرکت بھی
محدود کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر
شر انگیز بیان دینے سے بھی ممانعت ہو گی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے پیش کئے گئے ٹھوس شواہد اور
ثبوتوں کی بنیاد پر متحدہ بانی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں