دنیا کا سب سے چھوٹا کیمرہ(Smallest camera)

Smallest camera

آج کل کیمروں کے سائز بہت زیادہ چھوٹے ہو گئے ہیں۔اپنے سمارٹ فون میں
موجود کیمرے کو ہی دیکھ لیجیے۔ لیکن ایک کیمرہ ایسا ہے جو سمارٹ فون
کے کیمرے سے بہت زیادہ چھوٹا ہے۔ اومنی وژن او وی 6948 (OmniVision OV6948)
دنیا کا سب سے چھوٹا کیمرہ(Smallest camera) ہے۔ گینیز ورلڈ ریکارڈ نے بھی اسے دنیا کا سب سے چھوٹا
کیمرہ تسلیم کیا ہے۔ اس چھوٹے سے کیمرے کی پیمائش 0.575 x 0.575 x 0.232 ملی میٹر ہے۔
یہ کیمرہ 40 ہزار (200×200)پکسل کے ساتھ رنگین تصویریں بنا سکتا ہے۔

مزدا(mazda) نے ٹوکیو موٹر شو میں ایک چھوٹی الیکٹرک گاڑی ایم ایکس -30 متعارف کرائی ہے

ظاہر ہے کہ اس کیمرے کو روز مرہ استعمال کے لیے نہیں بنایا گیا ہے۔
اس کیمرے کو طبی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ آپریشن کے
دوران اس کیمرے کو آرام سے جسم میں داخل کیا جا سکےگا۔
اس کیمرے کو کیمرہ کیوب چپ (CameraCubeChip ) ماڈیول میں نصب
کیا جا سکتا ہے، جس کے بعد اس کی فیلڈ آف ویو 120 ڈگری اور اس کی
فوکس رینج 3 ایم ایم سے 30 ایم ایم ہوتی ہے۔یہ کیمرہ 40 کلو پکسل
ریزولوشن کی تصاویر اور 30fps پر ریکارڈنگ کر سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں