فضل الرحمن(Fazal-ur-Rehman) کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو سازش کی کیا ضرورت ہے:وزیر اعظم عمران خان

Fazal-ur-Rehman

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گلگت میں جلسہ عام سے
خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک آزادی مارچ اسلام آباد میں ہورہا ہے،
اسلام آباد میں لوگ بڑی تعداد میں جمع ہیں،دیکھنا ہے یہ لوگ کس سے
آزادی لینے آئے ہیں، اگر ان سے آزادی مارچ میں شرکت کی وجہ پوچھی
جائے توپیپلزپارٹی والے کہیں گے مہنگائی ہوگئی ہے،مسلم لیگ ن والوں
کو پتہ ہی نہیں وہ کیوں اسلام آباد آئے ہیں،جے یوآئی والے کہیں گے
اسلام آباد پر یہودی قبضہ کررہے ہیں،فضل الرحمان(Fazal-ur-Rehman) کے ہوتے ہوئے
یہودیوں کی ضرورت ہی نہیں ہے،ووٹ اورپیسے کےلئے اسلام کو
نقصان پہنچایاجاتاہے،ڈیزل کے پرمٹ پر فضل الرحمان کا اسلام بک جاتا ہے۔

خاتون صحافیوں(female journalists) کو اسلام آبادجلسے کی رپورٹنگ کے مخالف اقدام

انہوں نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں فضل الرحمان(Fazal-ur-Rehman) اسلام کا ٹھیکےدار ہے،
سوشل میڈیا کازمانہ ہے چیزیں نہیں چھپتیں،لوگ جانتے ہیں اصلیت
کیا ہے،جے یو آئی کی مخالفت کرنے والامحمود اچکزئی بھی آگیا ہے،ایسا
لگتا ہے فضل الرحمان بھارتی شہری ہے،بھارتی میڈیا فضل الرحمان کو
دکھا کر خوش ہے،فضل الرحمان کے ہوتے ہوئے یہودیوں کی سازش کی
ضرورت ہی نہیں ہے،آپ نے جتنی مرضی بیٹھنا ہے بے شک بیٹھیں،جب
آپ کا کھانا ختم ہوجائے گا ہم بھجوادیں گے،آپ کو این آر او نہیں ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں