بے نظیر بھٹو قتل کیس سابق صدر پرویز مشرف(pervez musharraf) کی جائیداد ضبطگی کا حکم

pervez musharraf

انسداد دہشت گردی عدالت نے بینظیر قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف(pervez musharraf) کی جائیداد
اور بنک اکاؤنٹس میں موجود تمام رقم ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے۔راولپنڈی کی
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شوکت کمال ڈار نے بینظیر بھٹوقتل کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے اسلام آباد اور مکران میں ایک ایک پلاٹ بحق سرکار ضبط کرنے
سمیت پرویز مشرف(pervez musharraf) کے خلاف کیس بھی داخل دفتر کر دیا ، اس موقع پر
عدالت نے ملزم پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی
وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق صدر
پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے جائیداد اور بینک اکاؤنٹ ضبط
کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

فضل الرحمن(Fazal-ur-Rehman) کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو سازش کی کیا ضرورت ہے:وزیر اعظم عمران خان

خیال رہے کہ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 برس بعد
بے نظیر قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق پولیس افسران سعود عزیز
اور خرم شہزاد کو سترہ ، سترہ سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانے کی
سزا سنائی تھی جبکہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشروف(pervez musharraf) کو مفرور قرار
دیتے ہوئے اُن کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم بھی جاری کیا تھا۔

واضح رہے کہ 27 دسمبر 2007 میں بے نظیر بھٹو لیاقت باغ میں عوامی
جلسے سے خطاب کرنے کے بعد جب اسلام آباد جانے کے لیے لیاقت باغ کے
مرکزی دروازے پر پارٹی کارکنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اپنی
گاڑی کی چھت سے باہر نکلیں تو اس دوران ایک نامعلوم شخص نے ان پر
فائرنگ کر دی جس کے نتیجے وہ شہید ہوگئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں