ریاست پہلے اور سیاست بعد میں آتی ہے،قانون کی نظر میں سب برابر ہیں:وزیراعظم(prime minister)

prime minister

وزیراعظم(prime minister) عمران خان نے کہاہے کہ ریاست پہلے سیاست بعد میں آتی ہے،
کسی صورت ریاست کو کمزور نہیں پڑنے دیں گے۔وہ پاکستان تحریک انصاف
رہنما ڈاکٹر بابر اعوان سے ملاقات کے دوران بات چیت کررہے تھے جس کے
دوران ملکی تازہ سیاسی صورت حال سمیت آئینی اور قانون امور پر تبادلہ
خیال کیا گیا۔ وزیراعظم(prime minister) نے کہا کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں اور
سب پر یکساں اطلاق ہو گا۔ اپنا حوالہ دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا
کہ دہشت گردی کی عدالت سے لے کر سپریم کورٹ تک سب جگہ خود پیش ہوا ہوں۔

فضل الرحمن(Fazal-ur-Rehman) کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو سازش کی کیا ضرورت ہے:وزیر اعظم عمران خان

انہوں نے ملکی اداروں کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار
کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا استحکام اداروں کے ساتھ وابستہ ہے۔اس
موقع پر بابر اعوان نے کہا کہ مولانا کے دھرنے کی اصل وجہ معیشت
میں بہتری ہے اور یہ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشروط اجازت صرف مارچ کے لیے تھی، دھرنے
کے لیے نہیں، مولانا کے مارچ کے باعث کشمیر کاز منظر عام سے
غائب ہو گیا۔بابر اعوان نے کرتار پور راہداری کی بروقت تکمیل پر
وزیراعظم(prime minister) کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ بین المذاہب ہم آہنگی کی
بہترین مثال ہو گا۔
بابر اعوان نے کہاکہ مولانا کا دھرنا اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کی خلاف
ورزی ہے، مشروط اجازت صرف مارچ کیلئے تھی دھرنے کے لئے
نہیں، مولانا کے مارچ کے باعث کشمیر کاز منظر عام سے غائب ہوگیا۔
بابراعوان نے کرتار پور راہداری کی بروقت تکمیل پر وزیراعظم کو
مبارکباد دی۔ عمران خان نے بتایا کہ معاشی استحکام کیلئے کی جانے
والی کوششیں رنگ لا رہی ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 32 فیصد
کمی ریکارڈ ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ تجارتی خسارے میں کمی اور
برآمدات میں اضافہ خوش آئند ہے، مزید اقدامات جاری ہیں، چند ماہ
میں مزید بہتری آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں