ٹِک ٹوک(TikTok) کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس نے اپنا پہلا سمارٹ فون متعارف کرا دیا

TikTok

ٹِک ٹوک(TikTok) کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس نے اپنا پہلا فون متعارف کرا دیا ہے۔اس فون
کے بارے میں افواہیں کئی مہینوں سے سامنے آ رہی تھیں۔جیانگوؤ پرو
3 (Jianguo Pro 3) کو چینی فون ساز کمپنی سمارٹیزن نے بنایا ہے اور
اپنے برانڈ کے ساتھ ریلیز کیا گیا ہے۔
اس سال کے شروع میں بائٹ ڈانس نے سمارٹیزن سے حقوق ملکیت خریدے تھے۔
اس کے بعد بائٹ ڈانس اور سمارٹیزن کے ساتھ مل کر اس فون کوبنایا ہے۔

دنیا کا سب سے چھوٹا کیمرہ(Smallest camera)

اس فون میں صارفین لاک سکرین کو سوائپ اپ کر کے Douyin کو لانچ کر
سکتے ہیں۔ یہ ٹِک ٹوک(TikTok) کا چینی ورژن ہے۔اس فون میں طویل ویڈیوز پر بھی
ٹِک ٹوک کے فلٹرز اور ایفکیٹس شامل کیے جا سکتے ہیں۔
چین میں اس فون کی قیمت 2899 یوان یا 412 ڈالر ہے۔ اس فون میں کوالکوم
کا سنیپ ڈریگن 855 پلس چپ سیٹ، 12 جی بی تک ریم اور 256 جی بی
تک ریم اور چار کیمرے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں