آسٹریلیا(Australia) نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ہرا دیا

Australia

آسٹریلیا(Australia) نے سٹیو سمتھ کی لاجواب بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو دوسرے
ٹی 20 انٹرنیشنل میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز
میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، کینگروز نے سمتھ کے ناقابل شکست
80 رنزوں کی بدولت 151 رنز کا ہدف 18.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے
نقصان پر حاصل کر لیا، انہیں میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا، بابر اعظم
نے مسلسل دوسری نصف سنچری بنائی۔
منگل کو منوکا اوول، کینبرا میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے
ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس
جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اوپنرز نے 22 رنز کا آغاز فراہم
کیا، فخر زمان اس بار بھی ناکام رہے اور 2 رنز بناکر پیٹ کمنز کی
گیند پر ڈیوڈ وارنر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، اگلے ہی اوور میں
حارث سہیل بھی6 رنز بنانے کے بعد کین رچرڈسن کا شکار بن گئے،
62 کے مجموعی سکور پر پاکستان کی تیسری وکٹ گر گئی جب
محمد رضوان 14 رنز بنانے کے بعد ایشٹن ایجر کی گیند پر سٹمپ
ہوگئے، اپنے اگلے ہی اوور میں ایشٹن ایجر نے آصف علی کو 4 کے
انفرادی سکور پر کیچ آئوٹ کر دیا،

بنگلادیش(bangladesh) کے ہاتھوں بھارت کی رسوائی ، بنگلہ دیش بھی کرکٹ کے میدان میں آگے بڑھنے لگا

بابر اعظم نے ایک بار پھر عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور
38 گیندوں پر 50 رنز بناکر رن آئوٹ ہوئے، آخر میں افتخار احمد نے
دھواں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 34 گیندوں پر 62 رنز کی
ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کا سکور 6 وکٹوں کے نقصان پر
150 تک پہنچایا، ان کی اننگز میں تین چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے،
عماد وسیم 11 رنز بناکر رن آئوٹ ہوئے۔
آسٹریلیا(Australia) کی طرف سے ایشٹن ایجر نے دو جبکہ کین رچرڈسن اور
پیٹ کمنز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں آسٹریلیا(Australia) نے
ہدف سٹیو سمتھ کی لاجواب بیٹنگ کی بدولت 18.3 اوورز میں
3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، سٹیو سمتھ نے 51 گیندوں پر
ایک چھکے اور 11 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 80 رنز بنائے،
دیگر بلے بازوں میں بین میک درمٹ 21، ڈیوڈ وارنر 20 اور کپتان ایرون
فنچ 17 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ محمد عرفان، محمد عامر اور
عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں