عمران خان(imran khan) نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو کھلی چھٹی دیدی

imran khan

وزیراعظم عمران خان(imran khan) نے جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ سے متعلق
قائم حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو مکمل اختیار دے دیا۔

وزیراعظم عمران خان(imran khan) کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں حکومتی
مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی،
اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر، وزیر دفاع اور کمیٹی کے سربراہ
پرویز خٹک سمیت پرویز الہٰی، نورالحق قادری، اسد عمر اور
شفقت محمود شریک تھے۔

اجلاس میں کمیٹی نے وزیراعظم کو گزشتہ روز اپوزیشن کی رہبر
کمیٹی اور مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی ملاقات سے متعلق آگاہ کیا۔

ریاست پہلے اور سیاست بعد میں آتی ہے،قانون کی نظر میں سب برابر ہیں:وزیراعظم(prime minister)

بعدازاں تمام تر صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے وزیراعظم نے کمیٹی
سے کہا کہ جو بھی آپ فیصلہ کریں گے مجھے منظور ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے مذاکراتی ٹیم کو مکمل اختیار دیتے
ہوئے استعفے کے علاوہ کوئی بھی جائز اورآئینی مطالبہ ماننے کی
منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے قانون سازی
اور پارلیمنٹ کے حوالے سے مطالبات منظور ہوں گے لیکن استعفے
کی خواہش قبول نہیں ہوگی۔

اس کے علاوہ وزیراعظم نے مذاکرات میں کردار اداکر نے پر
چوہدری برادران کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں