کویت(kuwait) اور سعودی عرب میں ملازماؤں سے جسم فروشی کا انکشاف

kuwait

کویت(kuwait) اور سعودی عرب میں خواتین ملازمین کی آن لائن فروخت کا انکشاف ہوا
ہے،برطانوی ریڈیو کے مطابق انسٹاگرام ،فیس بک سمیت مختلف ایپ پر چند ہزار
میں خواتین ملازمہ کی فروخت ہوتی ہے،تفصیلات کے مطابق کویتی حکام نے
کم عمر گھریلو خواتین ملازمین کو چند ہزار ڈالر کے عوض آن لائن فروخت کیے
جانے کی خبریں سامنے آنے کے بعد تحقیقات کا حکم دے دیا۔کویت(kuwait) اور سعودی
عرب میں خواتین گھریلو ملازمین کو چند ہزار ڈالر کے عوض فروخت کیے
جانے کا انکشاف دو روز قبل ہی سامنے آیا تھا۔برطانوی نشریاتی ادارے کی
تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ نا صرف ’کویت‘ بلکہ ’سعودی عرب‘ میں
بھی خواتین ملازمین کی آن لائن فروخت کا کاروبار جاری ہے۔رپورٹ میں
بتایا گیا تھا کہ کویت(kuwait) میں خواتین ملازمین کی آن لائن فروخت کا کاروبار
بڑے پیمانے پر جاری ہے اور معروف ایپلی کیشن ’انسٹاگرام‘ سمیت فیس
بک اور گوگل کی جانب سے تیار کی گئی دیگر ایپلی کیشنز پر بھی اس
طرح کا کاروبار جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق گوگل اور ایپل اسٹور میں
ایسی متعدد ای کامرس ایپلی کیشن موجود ہیں جنہیں کویتی افراد استعمال
کرکے خواتین ملازمین کی فروخت کر رہے ہیں۔خواتین ملازمین کی
آن لائن فروخت میں نا صرف مرد بلکہ کویتی خواتین بھی ملوث ہیں

ارجنٹائن(argentina) میں 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

اور دنیا کے متعدد ممالک سےآنے والی خواتین ملازمین کو محض 2 ہزار
امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 3 لاکھ روپے سے کچھ زائد رقم میں فروخت
کیا جا رہا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ نشریاتی ادارے نے خواتین ملازمین
کی آن لائن فروخت کرنے والے چند افراد سے بھی ملاقاتیں کیں، جنہوں نے
آن لائن خرید و فروخت کا اعتراف کیا اور اسے منافع بخش کاروبار بھی
کہا۔رپورٹ کے مطابق افریقی و جنوبی ایشیائی ممالک سے گھریلو کام کے
لیے آنے والی خواتین ملازمین سے مالکان پاسپورٹ اور موبائل فون چھین
کر انہیں کچھ ہفتوں تک اپنے پاس رکھ کر آن لائن فروخت کر دیتے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ خواتین ملازمین کی فروخت کیلئے دئے گئے
اشتہار میں ان کے ملک کے نام سمیت ان کی خاصیت بھی بیان کی جاتی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں