پاکستان آکر قتل نہیں ہونا چاہتا،ذوالفقارعلی بھٹو جونئیر(zulfikar ali bhutto jr)

zulfikar ali bhutto jr

پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی و سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے
اور بھٹو خاندان کے اکلوتے وارث ذوالفقارعلی بھٹو جونئیر(zulfikar ali bhutto jr) نے پاکستانی
سیاست میں حصہ نہ لینے کا عندیہ دیا ہے۔انہوں نے ایک انٹرویو کے
دوران پاکستانی سیاست میں سنگین خطرات کی نشاندہی کی ہے۔برطانوی
نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے پاکستان کی سیاست میں
حصہ نہ لینے کی وجوہات پر پہلی مرتبہ کھل کر بات کی۔
انہوں نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ وہ پاکستان آکر قتل نہیں ہونا چاہتے۔
ذوالفقار جونئیر(zulfikar ali bhutto jr) نے ذومعنی الفاظ میں کہا کہ پاکستانی سیاست میں جنہیں
قتل و غارت کی عادت نہیں ہوتی وہ قتل ہو جاتے ہیں؟۔بھٹو جونئیر کے
مطابق انہیں قتل ہونا پسند نہیں اس لیے وہ پاکستان نہیں آتے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسی حالت میں ملک آکر قتل نہیں ہونا چاہیں گے
جب اس کے بدلے میں خلق خدا کا بھلا بھی نہ ہو۔

بہن کے پاسپورٹ(passport) پر دبئی سفر کرنے والے نوجوان کی کہانی

انہوں نے کہا کہ اب یا تو میں دل و کتاب کا آدمی ہو جاتا یا جنگ و جدل
کا۔مجھے دل کی بستی اچھی نہیں لگتی اور اس میں چلا آیا۔پیپلز پارٹی
کی مزاحمتی سیاست کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ دادا
کے بعد کون ہو سکتا تھا جو اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراتا؟۔جو اپنے گھر پر
قبضہ کر لیں وہ اشرافیہ سے عوام کے حقوق پر قبضہ کیسے چھڑا
سکتےہیں؟۔سب پانی کا بلبہ ہے۔
یہاں جس جس نے عوام کے خون کے پیسے وصول کیے۔دادا ابا کے
بعد اُس میں پیپلز پارٹی کسی دوسری پارٹی سے پیچھے نہیں رہی۔مگر
یہ باتیں عارفانہ ہیں آپ کہ سمجھ میں نہیں آئیں گی۔پاکستان میں جمہوریت
تاش کا ایسا پتہ ہے جس کے اوپر کا رنگ جمہوری یا لال ہوتا ہے اور نیچے
کا رنگ خاکی اور وہی اصلی ہو تا ہے۔پاکستانی عقل کی باتیں نہیں سنتے۔وہ
اپنی خواہش کے نعرے سنتے ہیں۔
ویسے بھی مجھے اپنی جان عزیز ہے،جان ہے تو جہان ہے۔انہوں نے مزید کہا
کہ مجھے پینے پلانے کا شوق نہیں ہے،ویسے ہی مست ہو جاتا ہوں۔زندگی
بنجاروں کی طرح جیتا ہوں کبھی اس گلی کبھی اُس گلی۔ ذوالفقار بھٹو جونئیر(zulfikar ali bhutto jr)
نے انٹرویو کے دوران 2017ء میں سامنے آنے والی اپنی رقص کی ویڈیوز
کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں آرٹ اور فن میں سکون ملتا ہے۔
جس وجہ سے وہ آرٹ کے شعبوں میں مختلف روپ میں نظر آتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں