وزیراعظم(prime minister) کو پرویز الٰہی کی بریفنگ

prime minister

ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعظم(prime minister) عمران خان سے ملاقات
کی جس میں انہوں نے مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی 5 ملاقاتوں
کی تفصیلات وزیراعظم کو بتائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی نے وزیراعظم(prime minister) عمران خان کو مذاکرات کے
تعطل کی وجوہات سے بھی آگاہ کیا۔

اگر استعفیٰ ہی شرط ہے تو مذاکرات نہیں ہونے چاہئیں: وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات جاری ہے
جس میں رہبر کمیٹی سے ہونے والی ملاقاتوں پر وزیراعظم کو بریفنگ
دی جا رہی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومتی کمیٹی کی رہبر کمیٹی کی شرائط پر
وزیراعظم سے مشاورت کی جا رہی ہے۔

مولانا فضل الرحمان سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی(chaudhry pervaiz elahi) کی ملاقات

ذرائع کے مطابق وزیراعظم(prime minister) عمران خان کا کہنا ہے بار بار استعفے
کی بات ہو رہی ہے، اگر استعفیٰ ہی شرط ہے تو مذاکرات نہیں ہونے
چاہئیں۔’مولانا ٹائم پاس کر رہے ہیں تو ہم بھی ٹائم پاس کررہے ہیں’

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر دفاع اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی
کے سربراہ پرویز خٹک نے جب تقریر کا آغاز کیا تو اپوزیشن اراکین
نے شور شرابا کیا جس پر پرویز خٹک نے کہا کہ آج دل سے بولنا چاہتا
ہوں، کیا آپ لوگ سنیں گے، سن لیں یہ تماشہ نہیں چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ مارچ والے صبر کریں، ابھی بہت دیکھنا اور برداشت کرنا
پڑے گا، جتنا بیٹھنا ہے بیٹھو لیکن ملک کو نقصان نہیں پہنچانا، اگر مولانا
کہتے ہیں جرگہ ٹائم پاس کے لیے ہے تو ہم بھی آپ سے ٹائم پاس کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں