جی ہاں ! انسانیت ابھی زندہ ہے:رابی پیرزادہ(rabi pirzada)

rabi pirzada

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر رابی پیزادہ(rabi pirzada) نے
اپنے سے متعلق ایک آرٹیکل شئیر کیا اور لکھاری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا
کہ مجھے نہیں معلوم کہ یہ کس نے لکھا ہے، لیکن اسے پڑھ کر میری آنکھوں
میں آنسو آگئے۔
جی ہاں ! انسانیت ابھی زندہ ہے۔
یاد رہے کہ گلوکارہ رابی پیرزادہ(rabi pirzada) کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں
جس کے بعد پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی
اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ رابی پیرزادہ نے ٹویٹر پیغام میں مداحوں کو اپنے
فیصلے سے آگاہ کیا۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ
میں رابی پیرذادہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرتی ہوں ۔

آواز کھوجانے کے بارے میں نہیں سوچا تھا: گلو کارہ شکیرا(shakira)

اللہ تعالیٰ میرے گناہوں کو معاف کرے۔ اور میرے حق میں لوگوں کا دل نرم کرے۔
ساتھ ہی انہوں نے قرآن پاک کی ایک آیت (وَتُعِزُ مَن تَشَاء وَتُذِلُ مَن تَشَاء) کا بھی حوالہ دیا ۔
رابی پیرزادہ(rabi pirzada) کی نئی مینجر سارہ نے بتایا کہ وہ اس وقت رابی پیرزادہ بات کرنے
کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ رابی پیرزادہ کی منیجر نے انکشاف کیا کہ یہ درست
ہے کہ ویڈیوز وائرل ہونے سے اب تک ان کی سابقہ منیجر سے کسی قسم کا
کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا مگر یہ بات یقین سے نہیں کہ سکتے کہ
رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز انہوں نے ہی وائرل کیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں