یوٹیلٹی سٹورز(utility store)کی سیلز میں اکتوبرکے دوران کروڑوں روپے اضافہ

utility store

یوٹیلٹی سٹورز(utility store) کارپوریشن کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ
ستمبر 2019ء کے دوران یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی سیلزایک
ارب 5کروڑ رہی جبکہ اکتوبر 2019 ء کے دوران کارپوریشن کی
سیل ایک ارب 7کروڑ تک پہنچ گئی۔
انہوں نے کہا کہ ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز(utility store) کارپوریشن عمر لودھی کی
کامیاب حکمت عملی اور انتظامیہ و ملازمین کی دن رات محنت کا
نتیجہ ہے کہ کارپوریشن دوبارہ بحالی کی جانب گامزن ہے ۔

ایمریٹس ایئر لائن(emirates airline) نے پاکستانی مسافروں کے لئے خصوصی کرائے متعارف کرانے کا اعلان

گز شتہ چند ماہ کے دوران کارپوریشن کی سیل میں مسلسل اضافہ اس بات
کا ثبوت ہے کہ انتظامیہ ادارے کی ترقی کے لئے سنجیدہ ہے۔انہوں
نے کہا کہ کارپوریشن اپنی روایات برقرار رکھتے ہوئے صارفین
کو معیاری اور مارکیٹ ریٹس سے کم نرخوں پر اشیائے خورد و نوش
فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور سپلائی کی
بروقت فراہمی سمیت کرپشن کے خاتمے کے لئے آٹومیشن منصوبہ
کامیابی سے کام کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں