انجری کا شکار، حسن علی(hasan ali) کدھر ہیں؟ پتہ چل گیا

hasan ali

تفصیلات کے مطابق 25 سالہ فاسٹ باﺅلر حسن علی(hasan ali) کمر کی انجری کی وجہ
سے ستمبر کے وسط کے بعد سے کرکٹ کے میدان سے باہر ہیں، اس سیزن
میں وہ اب تک صرف ایک فرسٹ کلاس میچ کھیل سکے ہیں جس کے بعد
نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ان کی بحالی صحت پر کام شروع
کردیا گیا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق حسن علی(hasan ali) اب کرکٹ کے میدان
میں واپسی کیلئے تیار ہیں، ڈومیسٹک ٹیم سینٹرل پنجاب کی انتظامیہ نے اس
بات کی تصدیق کردی ہے کہ حسن علی آئندہ ہفتے کراچی میں خیبر پختونخوا
کیخلاف میچ میں اپنی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

پاکستان کا قومی ترانہ بجا تو تھوڑی سی جذباتی ہوگئی، شنیرا اکرم(Shaniera akram)

پی سی بی کے ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ میڈیکل سائنس ڈاکٹر سہیل سلیم نے بھی
اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حسن علی(hasan ali) نے باضابطہ باﺅلنگ کا آغاز کردیا
ہے۔ڈاکٹر سہیل نے بتایا کہ حسن علی نے نیٹ پر باﺅلنگ کرنے کے علاوہ
ایک کلب میچ میں بھی شرکت کی جس میں بغیر کسی تکلیف کے 7 اوورز
کرائے۔ڈاکٹر سہیل نے کہا کہ حسن علی فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی کی
جانب گامزن ہیں اور وہ پر امید ہیں کہ فاسٹ باﺅلر قائد اعظم ٹرافی کے نویں
راﺅنڈ میں حصہ لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں