یقین ہو گیا،عمران خان ذہنی مریض بن چکے،مریم اورنگزیب(maryam aurangzeb)

maryam aurangzeb

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب(maryam aurangzeb) نے کہا ہے کہ ان کی تقریر
سن کا یقین ہو گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ذہنی مریض بن چکے
ہیں،ان کے خلاف نفرت انگیزتقاریرکا مقدمہ چلنا چاہیے۔

میانوالی میں وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا ثابت ہوگیا کہ وزیراعظم کا ذہنی توازن ٹھیک
نہیں، ان کا میڈیکل چیک اپ ہونا چاہیے کیونکہ وزیراعظم جب بول
رہا ہوتا ہے تو دنیا ان کو سن رہی ہوتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ(Qamar Javed Bajwa) کے درمیان ملاقات

(ن) لیگ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم جس جگہ جاتے ہیں
تو نوازشریف اور شہبازشریف کا تذکرہ کرتے ہیں، حسد اور سیاسی
انتقام میں وزیراعظم ذہنی مریض بن گئے ہیں ،دائیں بائیں بیٹھے
ہوئے لوگوں کو ان کا معائنہ کروانا چاہیے۔

مریم اورنگزیب(maryam aurangzeb) نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم پر اشتعال اور
نفرت انگیز تقاریر کا مقدمہ چلانا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں