راولپنڈی(rawalpindi) میں لالچ دیکر 5 افراد کے گردے نکال لیے

rawalpindi

راولپنڈی(rawalpindi) میں پیسے کا لالچ دے کر نامعلوم ڈاکٹر اور اس کے سہولت کاروں
نے وزیر آباد کے رہائشی 5 افراد کے گردے نکال لیے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع گردہ فروش متاثرہ افراد کی جانب سے
خود ہی پولیس کو دی گئی ہے، متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ ہمارے گردے
نکال کر ہمیں کم پیسے دیئے گئے ہیں۔

پولیس کا بتانا ہے کہ متاثرہ افراد میں خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے
3 افراد بھی شامل ہیں۔

متاثرہ افراد کی جانب سے پولیس کو دیئے گئے بیان میں بتایا گیا ہے
کہ گردے نکالنے والے سہولت کار گروہ کے افراد انہیں گردہ نکالنے
کے لیے راولپنڈی(rawalpindi) لےکر جاتے تھے۔

ڈیڑہ سالہ بچی کنوئیں(well) سے زندہ نکال لی گئی

پولیس نے بیان کی روشنی میں گروہ میں شامل ملزمان کے خلاف
مقدمہ درج کر لیا، مقدمہ نامعلوم ڈاکٹر اور اس کے سہولت کاروں
کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

دوسری جانب گردہ فروشی کا معاملہ سامنے آنے پر ایف آئی نے
بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں