ماں نے نابالغ لڑکی شادی کے لیے فروخت کر دی،سکھر(Sukkur)

Sukkur

تفصیلات کے مطابق 11 روز قبل صالح پٹ میں بچی ضمیراں کلہوڑو کی شادی
کرائی جا رہی تھی، تاہم اے آر وائی نیوز کی ٹیم نے پولیس کے
ہم راہ کارروائی کرتے ہوئے شادی رکوا دی تھی۔

آج سِول اسپتال سکھر(Sukkur) کے میڈیکل بورڈ نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے
کہا کہ ضمیراں کلہوڑو کی عمر 15 سال ہے، شادی کے لیے
عمر 18 سال ہونا لازمی ہے۔

سکھر(Sukkur) میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ میں بچی کو نا بالغ قرار دے دیا،
بچی کی والدہ کوڑی نے اسے 2 لاکھ 60 ہزار میں شادی کے لیے
فروخت کیا تھا، تاہم کارروائی کے دوران پولیس نے دولہا حبدار علی
کے ساتھ بچی کی والدہ کو بھی گرفتار کر لیا تھا۔

ساتھیوں کے ساتھ مل کر بندوق کے زور پر بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی،شجاع آباد(shujabad)

واضح رہے کہ آج لاہور کے علاقے رائیونڈ میں ایک شقی القلب ماں
نے اپنے ہی ہاتھوں اپنے دو بچوں کو شوہر کے ساتھ جھگڑے کے
بعد پانی کی ٹینکی میں پھینک کر جان سے مار دیا ہے، بچوں کے
قتل کے بعد اس نے اپنی گردن پر بھی چھری ماری، تاہم وہ بچ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں