پاکستانی اداکار علی رحمان خان(ali rehman khan) کی تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل ہو گئی

ali rehman khan

پاکستانی اداکار علی رحمان خان(ali rehman khan) کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس
میں وہ ایک ریسٹورنٹ میں کھڑے ہو کر ملازم سے تلخ کلامی کر رہے ہیں۔ ویڈیو
میں دیکھا گیا کہ علی رحمان نے ملازم سے تلخ کلامی کرتے ہوئے بار بار یہی
سوال کیا کہ آپ کو پتہ ہے میں کون ہوں؟ کیا آپ نے کبھی مجھے ٹی وی پر دیکھا
ہے ؟ آپ ایک ملازم ہیں اور آپ کا کام ہے میری بات ماننا، جس پر ملازم نے
انہیں بارہا مُسکراتے ہوئے کہا کہ سر آپ بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں ، برائے
مہربانی آپ ناراض نہ ہوں۔
لیکن علی رحمان خان(ali rehman khan) نے ایک نہ سنی اور انہوں نے ہاتھ میں پیسے لہراتے ہوئے
ملازم سے اونچی آواز میں کہا کہ میں آپ کو پیسے دے رہا ہوں۔
اس ویڈیو میں بظاہر تو ایسا لگ رہا ہے کہ علی رحمان ریسٹورنٹ کے ملازم
کی کسی بات پر برہم ہو گئے جس کی وجہ سے انہوں نے اونچی آواز میں بات کی ۔

ڈرامے کے کردار میں ڈھالنے کیلئے، اپنی ذات کی نفی کرنا پڑتی ہے ‘ عفت عمر(iffat umar)

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں صرف ایک طرفہ مؤقف پیش کیا گیا ،
اس ویڈیو کے حوالے سے علی رحمان خان(ali rehman khan) کا فی الوقت تو کوئی رد عمل سامنے نہیں
آیا ، نہ ہی انہوں نے اپنی اس ویڈیو سے متعلق کوئی بیان جاری کیا لیکن
سوشل میڈیا صارفین نے اُن کا مؤقف جانے بغیر علی رحمان کو تنقید کا
نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ علی رحمان کا بار بار یہی سوال کرنا کہ ” آپ کو پتہ
ہے کہ میں کون ہوں” ان کے تکبرانہ انداز کو صاف ظاہر کرتا ہے ۔
علی رحمان کو اس طرح سے سب کے سامنے ملازم کے ساتھ تلخ ہو کر
بات نہیں کرنی چاہئیے تھی۔ صارفین نے علی رحمان کے اس لہجے اور
انداز کی مذمت کی اور اُن سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ وہ مذکورہ ملازم
سے اپنے اس رویے پر معذرت کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں