کب تک تبدیلی کا یقین دلایا گیا،مولانا فضل الرحمن(molana fazal-ur-rehman)

molana fazal-ur-rehman

آزادی مارچ مذاکرات کے حوالے سے مولانا فضل الرحمن(molana fazal-ur-rehman) نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے
کہا مجھے یقین دلایا گیا ہے کہ دسمبر تک تبدیلی آئے گی۔

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے نجی ٹی وی سے
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا آئندہ 3 ماہ کے اندر نئے انتخابات کی
یقین دہانی کرائی گئی ہے

انہوں نے کہاکہ حکومت جائے گی یا ان ہاؤس تبدیلی آئے گی ؟ اس کا انتظار
کرنا ہوگا، نئے سال کے آغاز میں انتخابات ہوتے نظرآ رہے ہیں۔

اشتعال انگیز کارروائیاں قابل قبول نہیں. وزیراعظم عمران خان(prime minister imran khan)

مولانا فضل الرحمن(molana fazal-ur-rehman) نے مزید کہا کہ مارچ کے مقاصد حاصل ہو رہے ہیں،
انتظار کرنا چاہیے، تمام طبقات متفق ہیں حکومت نہیں چل سکتی، کل اے
پی سی بلائی ہے، لائحہ عمل پرغور ہوگا، شہباز شریف بیرون ملک ہیں،
اعلیٰ لیگی وفد اے پی سی میں شریک ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں