اشتعال انگیز کارروائیاں قابل قبول نہیں. وزیراعظم عمران خان(prime minister imran khan)

prime minister imran khan

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی
کا اجلاس ہوا جس میں عمران خان نے ناروے میں پیش آنے والے واقعے کی
شدید مذمت کی ہے. وزیراعظم عمران خان(prime minister imran khan) نے وزارت خارجہ کو او آئی سی
اور یورپی یونین سے فوری رابطے کی ہدایت کردی، عمران خان نے کہا کہ
وزیر خارجہ او آئی سی اور یورپی یونین کو پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کریں .
کور کمیٹی اجلاس میں فارن فنڈنگ کیس پر بھی مشاورت کی گئی، وزیراعظم
نے اپوزیشن کے منفی پروپیگنڈے کا بھرپور مقابلہ کرنے کی ہدایت کردی ہے
وزیراعظم نے ڈاکٹر بابر اعوان کو قانونی نکات عوام کے سامنے رکھنے کی
ہدایت کی ہے ‘ بابر اعوان آئینی اور قانونی معاملات پر اہم پریس کانفرنس
کریں گے .ذرائع کے مطابق کور کمیٹی نے پنجاب میں انتظامی تبدیلیوں کا
فیصلہ کیا ہے‘کورکمیٹی کے اجلاس میں ارکین نے پنجاب حکومت کے
انتظامی امور پر تحفظات کا اظہار کیا اس معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب
عثمان بزدار کی بھی وزیراعظم عمران خان(prime minister imran khan) سے ملاقات ہوئی ہے .
کور کمیٹی اجلاس میں ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال کے جائزے
کے ساتھ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات کا بھی جائزہ لیا
گیا‘ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ناروے واقعہ
اسلامو فوبیا کی ایک تازہ مثال ہے، اسلام مخالف کارروائیاں کسی صورت
قبول نہیں کریں گے‘کور کمیٹی نے بھی ناروے میں مسلمانوں کے جذبات
مجروح کرنے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی .

وزیراعظم(prime minister) کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

اجلاس میں تحریک انصاف کے منشور پر عمل درآمد اور حکومتی بیاننے
کو موثر بنانے سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی . دریں اثنا پریس
کانفرنس میں کورکمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے
معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ فیصلہ کیا
گیا ہے کہ اوآئی سی اور یورپی یونین میں توہین قرآن کا معاملہ اٹھائیں گے،
اسلامو فوبیا کابیانیہ عالمی امن کیلئے خطرہ ہے معاون خصوصی نے کہا کہ
توہین مذہب سے انتہا پسندی کی سوچ پروان چڑھتی ہے، ناروے میں توہین
قرآن کے دلخراش واقعے سے دنیا بھر میں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے،
اسلامو فوبیا کابیانیہ عالمی امن کیلئے خطرہ ہے یہ معاملہ اوآئی سی،
یورپی یونین میں اٹھائیں گے .
انہوں نے کہا کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں اسلامو فوبیا کے خلاف
قرارداد پاس کی گئی ہے ، یہ قرار داد او آئی سی اور یورپی پارلیمنٹ
میں پہنچائی جائیگی تاکہ مسلمانوں کے جذبا ت سے کھیلنے کے اس عمل
کی حوصلہ شکنی ہوسکے، کور کمیٹی نے شرانگیز ی پرمشتمل بیانیہ
اور اس کے ساتھ جڑے عناصر کی شدید مذمت کی ہے . پریس کانفرنس
سے خطاب میں معاون خصوصی نے بتایا کہ معیشت میں پہلی باربجٹ
خسارے میں قابو پالیا گیا، وزیر اعظم عمران خان(prime minister imran khan) نے معاشی اعشاریوں میں بہتری پر
معاشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا، معیشت کے ثمرات عوام تک منتقل
کرنے کیلئے واضع حکمت عملی کی ہدایت کی گئی ہے، کور کمیٹی نے
بھی معاشی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا .
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نڈھال اور دلبرداشتہ اپوزیشن میڈیا میں
آنے اور عوام کو گمراہ کرنے کیلئے جھوٹا پروپیگنڈا کررہی ہے، جعلی
خبروں کاخاتمہ ہوناچاہئے، اجلاس میں الیکشن کمیشن سے متعلق اپوزیشن
کے بیانیے پرتحفظات کا اظہار کیا گیا . انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی فارن
فنڈنگ کی اصطلاح کی مذمت کرتی ہے، لیگل ٹیم اپنا موقف الیکشن کمیشن
کے سامنے رکھے گی، تحریک انصاف کادامن صاف ہے، فارن فنڈنگ کیس
میں تمام سیاسی جماعتوں کو آڈٹ کیا جائے، کسی ایک جماعت کوٹارگٹ نہ
کیاجائے، یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی حقائق چھپارہی ہے، پی ٹی آئی
فارن فنڈنگ کیس کے تمام ثبوت جمع کراچکی ہے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں