مذہبی عدم رواداری آج پوری دنیا کو در پیش مسئلہ ہے:شاہد آفریدی(shahid afridi)

shahid afridi

تفصیلات کے مطابق ناروے میں چند روز قبل اسلام مخالف تنظیم (سیان) کے
سربراہ ملعون لارس تھورسن نے قرآن پاک کی شدید بے حرمتی کرتے ہوئے
نذر آتش کرنےکی کوشش کی تاہم وہاں موجود مسلمان نوجوان اس بے حرمتی
کو برداشت نہ کرسکے اور ایک بہادر نوجوان عمر الیاس نے
ملعون لارس تھورسن کو روکنے کےلئے اس پر حملہ کردیا۔

دنیا بھر کے مسلمان عمر الیاس کو قرآن کی بے حرمتی روکنے پر سراہ رہے
ہیں۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی(shahid afridi) نے بھی اس حوالے سے اپنی ٹویٹ
میں لکھا کہ ”مذہبی عدم رواداری آج پوری دنیا کو در پیش سب سے بڑا مسئلہ
ہے، میں ناروے کی حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ اس معاملے پر فوری
طور پر قدم اٹھائیں جس نے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا
ہے ، عدم برداشت پر قابو پانے کے لیے ہمیں متحد ہونا چاہیئے“۔

خوبرو سپورٹس اینکر ‘ زینب عباس(zainab abbas) ‘ نے خاموشی سے شادی کرلی

واضح رہے کہ ناروے کے شہر کرسٹین سینڈ میں مسلمانوں کی بڑی تعداد آباد ہے
اس کے باوجود ناروے کی انتظامیہ نے نہ صرف اشتعال انگیز ریلی کی اجازت
دی بلکہ قرآن کی توہین سے بھی نہ روکا۔ واقعے کے بعد ناروے سمیت دنیا بھر
کے مسلمانوں نے توہین قرآن کی شدید مذمت کرتے ہوئے معلون لارس تھورسن
پر نفرت انگیز جرائم کا مقدمہ درج کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں