ایشین بزنس ایوارڈ ، پاکستانی شیف عائدہ خان(aida khan) کو ایوارڈ سے نوازا گیا

aida khan

لندن میں ہونے والی ایشین بزنس ایوارڈ کی تقریب میں پاکستانی شیف عائدہ خان(aida khan)
کو فوڈ انٹرپرینیور ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق لندن
میں قائم شعلہ کراچی کچن نامی ریستوان کی پاکستانی شیف عائدہ خان(aida khan) کو
فوڈ انٹرپرینیور ایوارڈ سے نوازا گیا۔عائدہ خان نے میڈیا سے بات کرتے
ہوئے کہا کہ لندن میں بھارتی اور بنگالی ریستوران تو بہت ہیں لیکن
پاکستانی ریستوران کم ہیں جس کی وجہ سے انھوں نے خصوصی طور
پر اپنے ریستوران کے نام میں کراچی شامل کیا تاکہ لوگوں کو اندازہ
ہو سکے کہ یہ پاکستانی کھانا ہے۔انھوں نے بتایا کہ ان کے ریستوران
میں بننے والے سب کھانوں کی ترکیب پاکستانی گھروں میں بننے
والے کھانوں کی ہے۔

یہودی باپ بیٹے کو تضحیک کا نشانہ بنائے جانے کے خلاف آواز اٹھانے پر مسلمان خاتون(muslim ladie) کے دنیا بھر میں چرچے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں