نااہل ایڈمنسٹریٹر ہاے ہاے- سردارزاہد کے خلاف کوٹلی کی عوام کا پارا چڑھ گیا،فاروق حیدر سے اپیل

” وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان صاحب متوجہ ہوں ”
-، محکمہ بلدیہ ہاے ہاے -نااہل ایڈمنسٹریٹر ہاے ہاے-
جناب وزیراعظم کوٹلی کے شہریوں کی زبوں حالی اور شہر کی خستہ حالی کی جانب خدارا توجہ دیں- جناب وزیراعظم آپ ایک ذمہ داراور سیاسی و انتظامی صلاحتوں کے مالک ہیں مگر آپ کی سیاسی زندگی کی سب سے بڑی غلطی اور خطا تھی کے آپ نے بلدیہ کوٹلی کو چار سال قبل ایک نکمے نکھٹو اور نااہل انسان سردارزاہد کے سپرد کر کے اہلیان کوٹلی پر ظلم کیا ہے.
جناب عالی حالیہ بارشوں میں سیوریج کے بند نالوں کچرے کے انبار اور محکمہ بلدیہ کی نااہل اور ایڈمنسٹریٹر کی عوام دشمنی اور نکمے پن کی وجہ سے برساتی پانی نے تباہی پھیر دی ہے. شہریوں کے کاروبار اور گھربار تباہ و برباد ہو گے ہیں. کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے مگر آپ کا ایڈمنسٹریٹر فون بند کر کے چھپ گیا اور شہری طوفانی بارشوں اور بپھرے نالوں کے رحم و کرم پر رہے. جناب وزیراعظم اس نااہل شخص کی کارگزاری مکمل طور پر صفر رہی ہے . یہ اپنی نوکری بچانے کے لیے دن کے وقت جھوٹ بولتا ہے اور تاریکی میں پاؤں پکڑتا ہے اور اپنا کام کرنے کے بجائے صرف منت سماجت کے بل بوتے پر وقت گزار رہا ہے. ایک طرف سے اس تاجر زہنیت کے ایڈمنسٹریٹر نے شہر کا بیڑا غرق کر دیا ہے.دوسری طرف آپ کی جماعت کا ستیاناس جماعتی اتحاد و حکومتی ساکھ کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے. شہریوں کے ساتھ آپ کی جماعت کا ادنی سے لیکر اعلی کارکن تک اس شخص سے تنگ ہے.جناب وزیراعظم مسلم لیگ ن کے کارکنان بھی اس شخص کی کارستانیوں کی بیھنٹ چڑھے ہوئے ہیں.وزیراعظم صاحب آپ کے کارکنوں کی جوتیاں بھی اس شخص کے پیچھے دوڑ دوڑ کر اور دفتر کے چکر لگا لگا کر پھٹ چکی ہیں مگر خدا جانے وہ کون سی بات ہے کہ یہ شخص شہریوں کے کام نہیں کر رھا ہے ؟ آپ نے وافر مقدار میں فنڈز بھی فراہم کیے اور فراخ دلی کا مظاہرہ کیا.اہلیان کوٹلی کو آپ سے شکوہ نہیں مگر اس شخص نے آپ کے منصوبوں پر بھی پانی پیھر دیا اور حکومتی ساکھ کو تباہ کر کے بدنامی کا باعث بنا. یہ شخص نہ خود کام کرتا ہے اور نہ یی کسی دوسرے اہلکار کو کرنے دیتا ہے. ہر کام میں بلا جواز روکاوٹ اور تاخیری حربے اس شخص کی فطرت ثانیہ ہے.
اہلیان کوٹلی آپ سے ہاتھ جوڑ کرفریاد کر رہے ہیں کہ خدارہ اس نالائق اور ہڈ حرام شخص سے کوٹلی کی عوام کو چھٹکارہ دلائیں.
اہلیان کوٹلی پر احسان عظیم ہو گا اور آپ کو دعائیں دیں گے . شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں