worker convention

ورکر کنونشن سے بڑی خبر آ گئ جیالوں میں خوشی کی لہر

کھوئیرٹہ مطلوب انقلابی و پیپلز پارٹی کے چاہنے والوں کا گڑھ ہے ورکرز کنونشن تاریخ ساز ہوگا۔شاہد چوہدری
پاکستان پیپلزپارٹی ضلع کوٹلی کے نوجوان رہنما شاہد چوہدری نے کہا ہے کہ 20 ستمبر پاکستان پیپلزپارٹی کا کھوئیرٹہ میں ہونے والا کنونشن تاریخی ہوگا کھوئیرٹہ پیپلزپارٹی اور مطلوب انقلابی کے چاہنے والوں کا گڑھ ہے، شاہد چوہدری کا کہنا تھا کہ تبدیلی کے غبارے سے ہوا نکل چکی پیپلز پارٹی آج بھی عوامی جماعت ہے آئیندہ الیکشن میں آزادکشمیر بھر سے تاریخی کامیابی حاصل کرے گی، 20 ستمبر پارٹی صدر چوہدری لطیف اکبر، چوہدری محمد یسین، جنرل سیکرٹری فیصل ممتاز راٹھور، جاوید اقبال بڈھانوی و دیگر قائدین کا کھوئیرٹہ شاندار استقبال ہوگا، اور ورکر کنونشن ایک تاریخ رقم کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں