پولیس نے سرعام خواتین کو تذلیل اور تشدد کا نشانہ بنایا

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار خواتین کی تذلیل کر رہے ہیں۔پولیس اہلکاروں نے مین بازار میں مبینہ چوری کے الزام میں عورتوں تذلیل کا نشانہ بنایا۔
عورتوں کو تھپڑ مارے اور گھسیٹ کر موبائل وین میں بٹھا کر تذلیل کا نشانہ بنایا۔ایس ایچ اوپڈ عیدن کا کہنا ہے کہ عورتوں نے مرد کا پرس چھینا تھا جس پر کارروائی کی گئی۔خواتین کے اہلخانہ نے کہا کہ پولیس نے سرعام خواتین کو تذلیل اور تشدد کا نشانہ بنایا، ان کی تلاشی بھی لی گئی مگر کچھ نہیں نکلا۔
اہل خانہ نے پولیس گردی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری عورتیں بے گناہ تھیں۔

واقعے کے خلاف ایس ایس پی نوشہرو فیروز کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں