اسلام آبادجرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے انہیں انتخابات جیتنے کی مبارکباد اور جرمنی کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماﺅں کے درمیان خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی اور وزیراعظم عمران خان نے انجیلا مرکل کو خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا فروغ ضروری ہے جس پر وزیراعظم نے کہا کہ جرمنی یورپ میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، توانائی اور آٹوموبائل کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جانا چاہئے۔