”اس کھلاڑی کو فوراً دبئی بھیجو “ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے کس بلے باز کو بلا لیا گیا؟ خوشخبری آ گئی

لاہور آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی بیٹنگ لائن کو مزید سہارا دینے کیلئے محمد حفیظ کو پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ محمد حفیظ نے قائد اعظم ٹرافی میں اپنی پرفارمنس سے سب کو متاثر کیا اور اس وجہ سے ہی انہیں ٹیم میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

محمد حفیظ نے سوئی گیس کی نمائندگی کرتے ہوئے لاہور کیخلاف 83 اور پشاور کیخلاف 213 رنز بنائے۔ محمد حفیظ کی کارکردگی دیکھتے ہوئے سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ نے انہیں فوری طور پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) طلب کر لیا ہے۔ حفیظ پہلی دستیاب فلائٹ سے دبئی روانہ ہوں گے جہاں وہ آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 7 اکتوبر سے دبئی میں کھیلا جائے گا جس کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں