انڈونیشیا میں زلزلے اور سونامی سے ہلاکتوں پر شاہد آفریدی بھی غمزدہ ہو گئے

کراچی پاکستان کے جارح مزاج کھلاڑی شاہد خان آفریدی کے بارے میں تو سب جانتے ہیں لیکن آج انہوں نے ایسی تصویر شیئر کر دی کہ آپ بھی انہیں داد دئیے بغیر رہ نہیں پائیں گے ۔

سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر جارح مزاج کھلاڑی شاہد خان آفریدی نے انڈونیشا میں آنے والے زلزلے کے متاثرین کے حوالے سے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ 28 ستمبر کے زلزلے اور سونامی کے بعد میں انڈونیشی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہار تعزیت کرتا ہوں میری دعائیں غمزدہ اور مٹاثری کے ساتھ ہیں ،میری خواہش ہے کہ زخمی تیز رفتاری سے رو بصحت ہوں ۔

واضح رہے 28 ستمبر کو انڈونیشیا میں آنے والے 7اعشاریہ5 شدت کے زلزلے نے ساحلی شہر پالو اور اس کے نواحی علاقوں میں تباہی مچائی ،سمندری لہریں 10 فٹ تک بلند ہو کر ساحلی علاقوں میں داخل ہوئیں،جس کے باعث832 ہلاکتیں ہو گئیں اور کئی عمارتوں کو نقصان بھی پہنچا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں