بلا امتیاز کڑا احتساب ناگزیر : وزیراعظم عمران خان کی نیب کو آزاد ی سے کام کرنے کی ہدایت

اسلام آباد وزیرِاعظم عمران خان نےکہا ہے کہ احتساب کے معاملے پر کوئی دباؤ قبول نہیں، سب کا بلا امتیاز اور کڑا احتساب ناگزیر ہے۔

ضرور پڑھیں: میجر جنرل آصف غفور خواتین میں کتنے مقبول ہیں ؟ خود ہی بتادیا
نجی ٹی وی چینل’’دنیانیوز‘‘کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیرِ خزانہ اسد عمر، وزیرِ قانون فروغ نسیم، مشیر شہزاد ارباب، معاونین خصوصی نعیم الحق اور افتخار درانی نے شرکت کی،اجلاس میں قومی احتساب بیورو (نیب) سے متعلق امور اور قوانین کا جائزہ لیا گیا,اجلاس میں لوٹی ہوئی دولت کی واپسی اور کرپٹ مافیا کے خلاف کارروائی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا.

اس موقع پر وزیرِاعظم عمران خان نے کہا کہ نیب اپنے کام میں مکمل آزاد ہے، سب کا بلا امتیاز اور کڑا احتساب ناگزیر ہے، احتساب کے معاملے پر کوئی دباؤ قبول نہیں ہو گا،احتساب کے ادارے کو مزید موثر اور فعال بنانے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں