حیدرآباد دکن(ویب ڈیسک) پاکستانی آل رائونڈر شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ ان کیلیے بچے کی جنس کے بجائے اس کا صحتمند ہونا زیادہ اہم ہے۔
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ مجھے اس سے کوئی غرض نہیں کہ میرے ہاں بیٹا پیدا ہوتا ہے یا بیٹی بلکہ میں صرف یہ دعا کرتی ہوں کہ صحتمند بچہ پیدا ہو، میں سمجھتی ہوں کہ بہت سے لوگوں کے لیے بھی سب سے اہم چیز یہی ہے۔
ثانیہ مرزا نے کہا کہ میں نہ صرف اپنے بلکہ ہر بچے کو یہی پیغام دینا چاہوں گی کہ وہ اپنے خوابوں کی تکمیل کے لیے بھرپور کوشش کریں چاہے وہ غیرمعمولی ہی کیوں نہ ہوں، آپ کو لازمی طور پر خود پر یقین ہونا چاہیے۔