بیگم سے جان کا خطرہ ہے، بھارتی فاسٹ بولر شامی نے سیکیورٹی طلب کرلی

کولکتہ(ویب ڈیسک) بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے اپنی بیگم حسین جہاں کی جانب سے مبینہ دھمکیوں کے بعد سیکیورٹی مانگ لی۔

محمد شامی نے امروہہ کے ایک ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو درخواست دی کہ ان کی جان کو اپنی ہی بیوی کی جانب سے خطرہ ہے جو ان پر مختلف نوعیت کے الزامات عائد کرچکی ہیں، اس لیے انھیں سیکیورٹی گارڈ فراہم کیا جائے، جس پر عدالت نے انھیں اس سلسلے میں ضروری چیزیں مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں