جعلی حلف نامے جمع کرانے کا معاملہ، ایاز صادق کی درخواست منظور،علیم خان کیخلاف کارروائی کا حکم

لاہورالیکشن کمیشن آف پاکستان نے جعلی حلف نامے جمع کرانے پر تحریک انصاف کے رہنما اور صوبائی وزیر بلدیات علیم خان کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے پرانے این اے 120 کے انتخاب کوکالعدم قرار دینے کےلئے الیکشن کمیشن میں جعلی حلف نامے جمع کرائے تھے اور مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق نے ان کا حلف نامہ الیکشن کمیشن میں چیلنج کر رکھا تھا،الیکشن کمیشن نے ایاز صادق کی درخواست منظور کر لی اور علیم خان کیخلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں