میجر جنرل آصف غفور خواتین میں کتنے مقبول ہیں ؟ خود ہی بتادیا

راولپنڈی پاک فوج کے افسران خاموش رہ کر اپنا کام کرتے ہیں اور عوام سے رابطے میں نہیں رہتے ، فوج کی جانب سے عوام کے ساتھ رابطہ آئی ایس پی آر کے ذریعے کیا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ جو بھی اس ادارے کا سربراہ ہوتا ہے وہ آرمی چیف کے بعد سب سے زیادہ مقبول فوجی ہوتا ہے۔ سوشل میڈیا کے باعث ڈی جی آئی ایس پی آر کی اہمیت اور مقبولیت اور بھی دوچند ہوگئی ہے جس کا اندازہ میجر جنرل آصف غفور کی انسٹا گرام پر مقبولیت سے لگایا جاسکتا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے انسٹا گرام پر اپنا ذاتی اکاﺅنٹ بنایا گیا ہے جہاں ان کے فالوورز کی تعداد ساڑھے 12 ہزار سے زائد ہے۔

ضرور پڑھیں: میجر جنرل آصف غفور خواتین میں کتنے مقبول ہیں ؟ خود ہی بتادیا
میجر جنرل آصف غفور نے اپنے انسٹا گرام اکاﺅنٹ کی تجزیاتی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق انسٹاگرام پر انہیں سب سے زیادہ تعداد نوجوانوں کی فالو کرتی ہے۔ 18 سے 24 سال کی عمر کے نوجوان انہیں سب سے زیادہ فالو کرتے ہیں جس کے بعد 25 سے 34 سال کے پاکستانیوں میں بھی وہ خاصے مقبول ہیں۔ 13 سے 17 سال کے درمیان اور 35 سال سے اوپر عمر کے حامل افراد کی تعداد میجر جنرل آصف غفور کے فالورز میں آٹے میں نمک کے برابر ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے فالورز میں سب سے زیادہ تعداد مرد حضرات کی ہے ۔ ان کے ساڑھے 12 ہزار میں سے 78 فیصد فالورز مرد ہیں جبکہ 22 فیصد خواتین بھی انہیں فالو کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں