نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
بی سی سی آئی کے مطابق ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کریں گے جبکہ دگر کھلاڑیوں میں کے ایل راہول، پرتھوی شاہ، مایانک اگروال، چتیشور پجارا، اجنکیا ریحانے، ہنوما ویہاری، ریشبھ پنت، روی چندرن ایشوین، رویندرا جدیجہ، کلدیپ یادیو، محمد شامی، عمیش یادیو، محمد سراج اور شردل ٹھاکر شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 4 اکتوبر سے 8 اکتوبر تک راجکوٹ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 اکتوبر تک حیدرآباد میں ہو گا۔