پائلٹس اورکیبن کریوکی جعلی ڈگریوں سے متعلق کیس ،سپریم کورٹ نے قومی ایئرلائن کے چیف ایگزیکٹوافسرکوطلب کرلیا

اسلام آبادسپریم کورٹ آف پاکستان نے پائلٹس اورکیبن کریوکی جعلی ڈگریوں سے متعلق کیس میں قومی ایئرلائن کے چیف ایگزیکٹوافسرکوطلب کرلیا۔عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ چاروں پاکستانی ایئرلائنزجمعرات تک پائلٹس اورعملے کی اسنادجمع کرائیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے پائلٹس اورکیبن کریوکی جعلی ڈگریوں سے متعلق کیس کی سماعت کی،نمائندہ تعلیمی بورڈ نے عدالت کو بتایا کہ 20 مارکس کی شیٹ پڑھی نہیں جارہی،باقی کی تصدیق کردی،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ جوپڑھی نہیں جارہی وہ اصل لےکرآئیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے 14 کیسزہیں،جوکارکن ڈگری نہیں دے سکتے انہیں معطل کیاجائے،ہم نے وکلاکی ڈگریاں بھی تصدیق کرائی ہیں،سپریم کورٹ نے کیس 10 روزکےلئے ملتوی کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں