لاہور کرکٹ ایک ایسی گیم ہے جسے دنیا کے چند ممالک کے سوا تمام ملکوں میں کافی پذیرائی حاصل ہے اور ایسی ایسی جگہ کرکٹ کھیلی جاتی ہے کہ جنہیں دیکھ کر آپ کا دل بھی خوش ہو جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) ہر ہفتے ایک تصویرکے ساتھ فین آف دی ویک کا اعلان کرتا ہے لیکن اس ہفتے کا فین آف دی ویک کون ہے اور کہاں سے ہے اور اس کی تصویر میں ایسا کیا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اسے تصویر کے ساتھ منتخب کرلیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ بہت ذیادہ تخلیقی ہیں تو واقعی کرکٹ کہیں بھی کھیلی جا سکتی ہے ،یہ خوبصورت تصویر اس ہفتے کے آئی سی سی فین مبشر جدون کی طرف سے بھیجی گئی ہےجو کہ پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواہ کے علاقے ایبٹ آبادکے چمنکاگاوں کا رہائشی ہے۔
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے پہاڑی علاقے میں پہاڑ کے اوپر ہی پچ بنا کر کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں ۔