پشاور(ویب ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے قائد اسفندیارولی خان نے ’’کالاباغ ڈیم‘‘ کو پختونوں کی تباہی کا منصوبہ قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ متنازعہ کالاباغ ڈیم کسی قیمت پر بننے دیں گے نہ ہی18ویں ترمیم رول بیک یا اس میں مزید ترامیم ہونے دیں گے، نواز شریف پر پابندی، جہانگیر ترین کی سرکاری اجلاسوں میں شرکت، کھلا تضاد ہے ، ٹیکسوںکا بوجھ غریب عوام پر براہ راست پڑےگا،ملک کے عوام نے تحریک انصاف کی تبدیلی دیکھ لی ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق انہوں نے کہاکہ گیس اور بجلی قیمتوں میں اضافہ اور ٹیکسوں کا بوجھ براہ راست عوام پر پڑے گا چیف جسٹس بتائیں ملک میں انصاف کے الگ الگ پیمانے کیوں ہیں؟غیر ملکی شہری زلفی بخاری کو کیسے وفاقی کابینہ میں شامل اور ان کی بہن کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ہیڈ بنایا گیا؟ نواز شریف پر پابندی مگر جہانگیر ترین حکومتی اجلاسوں میں شریک ہورہے ہیں، وزیر دفاع پرویز خٹک کےخلاف نیب میں تحقیقات ہورہی ہیں مگر ان ہی کو دھاندلی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا پنجاب میں عمران خان کو جتوایا پھر خیبرپختونخوا کے انتخابی نتائج کا اعلان کیا گیا جہاں فالودے والے کے اکاؤنٹ سے اربوں روپے نکل سکتے ہیں تو وہاں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز با چا خان مرکز پشاور میں اے این پی کے مرکزی کونسل اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔