”ہمارے خلاف جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں اس لیے اب حکومت ۔۔۔ “ فواد چوہدری نے سوشل میڈیا کے حوالے سے ’ خطرناک‘ اعلان کردیا

اسلام آباد سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی افواہوں اور حکومت مخالف پراپیگنڈے کے تدارک کیلئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سوشل میڈیا کے حوالے سے سختیاں بڑھانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر لکھا ’ جعلی نوٹیفکیشنز اور جھوٹی خبریں منظم طریقے سے سوشل میڈیا پر پھیلائی جارہی ہیں۔ یہ سب ایک میڈیا ڈنر میں لی جانے والی ایک تصویر سے شروع ہوا اور اب فضولیات کی ایک لائن لگ گئی ہے، سوشل میڈیا کی آزادی کو متاثر کیے بغیر ہمیں جھوٹی خبروں کے خلاف ایکشن لینے کی ضرورت ہے‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پر ایک نوٹیفکیشن گردش کر رہا ہے جس میں یہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عمران خان کے دوست زلفی بخاری کی بہن ملیکہ بخاری کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن تعینات کردیا ہے۔ ان خبروں کو تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری نے افواہ قرار دیا اور ان کی تردید کردی تھی ، انہوں نے زلفی بخاری کے ساتھ کوئی رشتہ داری ہونے سے بھی انکار کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں