hanif abbasi

حنیف عباسی کا بڑا خواب ادھورا رہ گیا

لاہور( سحر نیوز تازہ ترین 08 اکتوبر 2018ء)
حنیف عباسی کا ضمانت پر رہا ہونے کا خواب ادھورا رہ گیا۔ حنیف عباسی کو ان کی بیان کردہ کوئی بیماری نہیں، ڈاکٹرز کے پینل نے تندرست قرار دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی تمام میڈیکل رپورٹس کلئیر آئیں۔سروسز اسپتال کے ڈاکٹرز کے پینل نے حنفیف عباسی کو صحت مند قرار دے دیا۔
قبل ازیں پی آئی سی کے ڈاکٹرز نے بھی حنیف عباسی کو تندرست قرار دے دیا تھا۔ڈاکٹرز نے حنیف عباسی کو دل کے عارضے کے لیے لی جانے والی ادویات جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔سروسز اسپتال کے پینل نے حنیف عباسی کی میڈیکل رپورٹ جیل سپریڈنٹ کو بھجوا دی۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ حنیف عباسی کو ان کی بیان کردہ کوئی بیماری نہیں۔ذرائع کے مطابق حنیف عباسی نے بیماری کی بنیاد پر ہی ضمانت کی درخواست دائر کرنی تھی۔

خیال رہے ایفی ڈرین کیس میںسزا یافتہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کو اٹک جیل سے لاہور کی کیمپ جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔جہاں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر حامد خلیل نے انکا طبی معائنہ کیا۔ بتایاگیا ہے کہ اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں حنیف عباسی کی نواز شریف کے ہمراہ تصویر وائرل ہونے ہونے پر انکوائری کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔
حنیف عباسی کی جانب سے پنجا ب حکومت کو دی گئی درخواست میں کہا گیا تھا کہ وہ دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں اور انہیں ایک سٹنٹ بھی پڑ چکا ہے ۔ انہیں پنجاب کی اس جیل میں منتقل کیا جائے جہاں جیل کے اندر طبی سہولتیں میسر ہوں یا جیل سے قریب واقع دل کے ہسپتال پہنچنا ممکن ہو۔ پنجاب حکومت کی منظوری کے بعد حنیف عباسی کو جمعرات کی علی الصبح اٹک جیل سے لاہور کی کیمپ جیل منتقل کر دیا گیا ہے اور انہیں سکیورٹی بیرک میں رکھا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں